ڈی سائیڈ، نارتھ ویلز، 14 مئی 2015ء/پی آرنیوزوائر– جانچ اور استناد کی خدمات فراہم کرنے والے عالمی اور معروف معیارات بنانے والے ادارے سی ایس اے گروپ نے پرخطر مقامات پر استعمال ہونے والے آلات کی جانچ اور استناد کی نئی تجربہ گاہ کھولی ہے۔ نئی تجربہ گاہ جدید ترین آلات اور تکنیک استعمال کرتی ہے اور دنیا بھر میں بین الاقوامی معیارات کی تعمیل کی بہترین اور جامع ترین جانچ تنصیبات میں سے ایک ہے۔
سی ایس اے گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر مگالی ڈیپرس نے کہا کہ “سی ایس اے گروپ پرخطر مقامات کے لیے جانچ اور استناد میں معروف عالمی ادارہ ہے اور اپنے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مسلسل نئی خدمات اور تجربہ پیش کرتا آگے بڑھ رہا ہے۔ ماضی میں ہم نے یورپ، شمالی امریکہ اور ایشیا میں پرخطر مقامات کے لیے نئی تجربہ گاہیں کھولی تھیں اور تیل اور گیس کی صنعت کے لیے معیاری پیشرفت کا 50 سے زیادہ سالوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔”
نئی تجربہ گاہ 27,000 مربع فٹ پر پھیلی اور گزشتہ تنصیب سے پانچ گنا زیادہ گنجائش کی حامل ہے۔ یہ پہلی منزل پر تربیتی مقام اور نچلی منزل پر جدید تجربہ گاہ پیش کرتی ہے۔ تجربہ گاہ تجربوں کی ضروریات اور انگریس پروٹیکشن (آئی پی) تجربوں، درجہ حرارت میں اضافے کے تجربوں کو سہارا دیتی ہے جنہیں “حقیقی زندگی” کے حالات کی نقل کے لیے تیار کیا گیا ہے، دھماکے اور آگ سے بچنے کے تجربات، ایندھن ڈالنے والی مشین کے تجربے اور ایک “غیر-دھاتی تجربہ گاہ” جسے چنگاری کے خطرے کو کم کرنے کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے۔
سی ایس کے گروپ کے علاقائی نائب صدر، یورپ ریلف شنک نے کہا کہ “ویلز میں نئی تنصیب یورپ میں خطرناک مقامات کے لیے جامع جانچ کی سہولیات پیش کرنے والی بڑی تنصیبات میں سے ایک ہے۔ ہم اس امر کو یقینی بنانے سے وابستہ ہیں کہ ہمارے صارفین بہترین خدمات حاصل کریں اور یہ نئی تجربہ گاہ حال اور مستقبل میں ہمارے باصلاحیت ملازمین کو اعلیٰ ترین تعمیل کے تجربے پیش کرنے میں مدد دے گی۔”
ویلز میں نئی تنصیب ایک چھت تلے تجربوں اور تعمیل کی خدمات کی وسیع ترین رینج پیش کرتی ہے اور برطانیہ کی معروف نوٹیفائیڈ باڈی فار ایکس پروڈکٹ سرٹیفکیشن ہے۔ نئی تجربہ گاہ کو توانائی کھپت پر گرفت رکھنے کے لیے بہتر تعمیراتی عمل کے ساتھ (BREEAM) کی “بہت اچھی” درجہ بندی پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے اور ایک لچکدار تجربہ گاہ کا حصہ جس میں برقی نالی تنصیب کو صارف کی جانچ کی ضروریات کے گرد تبدیل کرنے کی سہولت دیتی ہے۔
سی ایس اے گروپ یورپی اتحاد، شمالی امریکہ، ATEX اور IECEx سرٹیفکیشن کے لیے خطرناک مقامات پر جانچ اور استناد پیش کرتی ہے۔ سی ایس اے گروپ برطانیہ میں ماہرین کی ایک باصلاحیت ٹیم رکھتا ہے اور دنیا بھر میں خطرناک مقامات پر خدمات پیش کرنے میں تسلیم شدہ رہنما ادارہ ہے۔ سی ایس اے گروپ کینیڈا، امریکہ، بھارت اور چین میں بھی خطرناک مقامات کے لیے جانچ تنصیبات اور دنیا بھر میں ہزاروں ماہرین رکھتا ہے۔
سی ایس اے گروپ کے بارے میں
سی ایس اے گروپ ایک آزاد، غیر منافع بخش رکنیت سازی انجمن ہے جو حفاظت، سماجی بھلائی اور تحفظ پذیری سے وابستہ ہے۔ اس کی معلومات اور تجربہ معیارات کی تیاری؛ تربیت اور مشاورتی حل؛ کلیدی کاروباری شعبوں میں عالمی جانچ اور استناد کی خدمات جن میں خطرناک مقامات اور صنعتی، پلمبنگ اور تعمیرات، طب، حفاظت اور ٹیکنالوجی، آلات اور گیس، متبادل توانائی، روشنی اور تحفظ پذیری شامل ہیں؛ ساتھ ساتھ صارفی مصنوعات کے جائزے کی خدمات کا احاطہ کرتے ہیں۔ سی ایس اے سرٹیفکیشن نشان دنیا بھر میں اربوں مصنوعات پر ظاہر ہوتا ہے۔ سی ایس اے گروپ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.csagroup.org
ایلیسن ہاکنز، مینیجر، کارپوریٹ افیئرز، +1-416-747-2615، [email protected]