نوبیا نے اپنا پہلا حاشیے سے پاک پرچم بردار اسمارٹ فون نوبیا زیڈ9 جاری کردیا

بیجنگ، 13 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– چین میں قائم ہائی-اینڈ اینڈرائیڈ اسمارٹ فون بنانے والے نوبیا نے 6 مئی کو بیجنگ میں اپنی 2015ء پرچم بردار ڈیوائس، نوبیا ‍ زیڈ9 کی رونمائی کردی۔

نوبیا زیڈ9 متعدد ایسی خصوصیات پیش کرتا ہے جو پہلی بار دی جارہی ہیں جیسا کہ بصری لحاظ سے بغیر حاشیہ کی اسکرین اور آسان اسمارٹ فون کنٹرولز، جو ایک زیادہ بہتر صارفی تجربہ تخلیق اور جدت طرازی میں ادارے کی طویل المیعاد کوششوں کی عکاسی کررہے ہیں۔

نوبیا کے سی ای او نی فی نے کہا کہ “جدت طرازی کبھی نہیں رکتی۔ یہ ایک اسمارٹ فون صنعت کے لیے ترقی کا سب سے بڑا محرک بن چکی ہے جہاں تصور و تخیل  ہی اصل طاقت ہے۔ قیام کے دو سال بعد، یہ طاقت نوبیا کو سہولت دے رہی ہے کہ وہ دیگر برانڈز کے مقابلے میں صنعت کا پہل کار ادارہ بنے۔ مستقبل میں دنیا اسمارٹ فون رابطے کی ٹیکنالوجی کے انقلاب کو قبول کرے گی۔ یہ انقلاب تخیل  سے شروع ہوتا ہے، اور نوبیا زیڈ9 کا اجراء محض اس کا آغاز ہے۔”

نوبیا زیڈ 9 کی سب سے اہم خصوصیات اس کی حاشیےسے پاک 5.2 انچ کی اسکرین ہے۔ آرک ریفریکٹو کنڈکشن (aRC) ٹیکنالوجی کے ساتھ نوبیا زیڈ9 اسی حجم کی ڈیگر ڈیوائسز کے مقابلے میں بہتر بصری اثرات پیش کرتا ہے جبکہ ڈیزائن اسے زیادہ مانوس اور پکڑنے میں آسان بناتا ہے۔

حاشیے سے پاک ڈیزائن جمالیاتی طور پر بھی ایک شاندار بہتری نہیں بلکہ یہ زیادہ متعامل انداز میں اپنے اسمارٹ فون پر کنٹرول رکھنے کے لیے صارفین کی خاطر آگے کی جانب قدم ہے۔

فریم انٹرایکٹو ٹیکنالوجی (FiT) کو اپنا کر نوبیا زیڈ9 صارفین کو سہولت دیتا ہے کہ وہ محض اسکرین کے کناروں کو چھو کر اپنے فون کو کنٹرول کریں۔مثال کے طور پر، صارفین کو فوری طور پر کیمرہ ایپلی کیشن کھولنے کے لیے محض فون کو ایک جانب جھکا کر اپنی چار انگلیاں اسکرین کے کناروں پر رکھنا ہوں گی۔

کنٹرول کی دیگر بہتریوں میں شامل ہیں ایک ہاتھ سے سیلفی لینا یا کسی بھی بٹن کو چھوئے بغیر محض دباؤ ڈال کر تصویر لینا۔ مجموعی طور پر نوبیا زیڈ9 نے روایتی اسمارٹ فونز کے مقابلے میں اوسط اسمارٹ فون عمل کو 2.7 قدم کم کردیا ہے۔

نوبیا زیڈ9 کی دیگر بڑی خصوصیات میں شامل ہیں 16 میگاپکسل کا بنیادی کیمرہ مع او آئی ایس (آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن)، ایک اسنیپ ڈریگن 810 چپ سیٹ، ایک 2,900 ایم اے ایچ بیٹری، 5.2 انچ ڈسپلے مع فل ایچ ڈی (1920×1080) ریزولیوشن۔

یہ تین مختلف ماڈلز میں آتا ہے؛ کلاسک، مع 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج 3,499 چینی یوآن رینمنبی(564 ڈالرز) میں؛ ایلیٹ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج 3,999 چینی یوآن رینمنبی (645 ڈالرز) میں؛ اور خصوصی ورژن مع اضافی فنگر پرنٹ سنسر 4,499 یوآن (725 ڈالرز) میں۔

صارفین نوبیا ایکسپیریئنس اسٹورز پر www.nubia.cn یا آن لائن پر آرڈرز دے سکتے ہیں۔

Latest from Blog