سرینگر(پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دستی بم کے دھماکے میں زخمی ہونیوالی ایک خاتون سرینگر کے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خاتون 3نومبر کو سرینگر میں ٹورسٹ ریسپشن سینٹر کے قریب دستی بم دھماکے میں زخمی ہوگئی تھی۔ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ بانڈی پورہ کی رہائشی خاتون عابدہ جو دستی بم کے دھماکے میں زخمی ہو گئی تھی جومنگل کو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ہے۔