کوئٹہ(پی پی آئی) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ٹیکسی اسٹینڈ سے جمعرات کو ایک شخص کی نعش ملی جو نشے کا عادی معلوم ہوتا تھا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کوتوال نواں کلی کے رہائشی 53 سالہ پرویز بابو ولد بابو مسیح کی لاش کوئٹہ کے علاقے ٹیکسی اسٹینڈ سے ملی۔ نعش نشے کی عادی معلوم ہوتی تھی، ضروری طبی اور قانونی ضابطے کی تکمیل کے لیے سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ کے مردہ خانے میں منتقل کر دی گئی۔