باغ/مظفرآباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ میں بیک وقت دو محاذوں پر جنگ لڑ رہا ہوں ایک مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اْجاگر کرنے کے لئے اور دوسرا عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے اور میں ان دونوں محاذوں پر کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھوں گا۔میں وویمن یونیورسٹی باغ کے تعمیراتی پراجیکٹس کا سنگ بنیادرکھتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ یونیورسٹی کے لیے ا سٹیٹ آف دی آرٹ انفراسٹرکچر میسر ہو گا اور طالبات زیور تعلیم سے بہت بہتر انداز سے مستفید ہو کر ملک و قوم کی خدمت کرسکیں گی۔۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنی پساری باغ میں وویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر کے دو پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار ضیاقمر، عبدالرشید ترابی، صدارتی مشیر سردار امتیاز خان اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر بھی موجود تھے۔صدر آزاد جموں وکشمیرو چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہمیں اس موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمان بہن بھائیوں کی مشکلات اور مصائب کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ ہندوستانی حکومت نرنیدر مودی کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر کی مسلم شناخت کو ختم کرنے کے درپے ہے۔ ہمیں مل جل کر اپنے ان بھائیوں کی سیاسی و اخلاقی حمایت کرنی چاہیے اور اس کے لئے عالمی رائے عامہ کو ہموار کرنے کے لئے اپنی توانیاں صرف کریں۔
Next Post
بارشوں اور سیلاب سے 21 لاکھ گھر تباہ ہوئے، 8 لاکھ سے زیادہ کی تعمیر مکمل:وزیراعلیٰ سندھ
Thu Nov 14 , 2024
کراچی(پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ الزبتھ ہارسٹ کے درمیان وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کے دوران موسمیاتی تبدیلی، سماجی ترقی اور معیشت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکریٹری وزیراعلیٰ رحیم شیخ، امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربام، سیاسی افسر جیراڈ ہانسن اور دیگر بھی اس موقع […]