کراچی(پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ الزبتھ ہارسٹ کے درمیان وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کے دوران موسمیاتی تبدیلی، سماجی ترقی اور معیشت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکریٹری وزیراعلیٰ رحیم شیخ، امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربام، سیاسی افسر جیراڈ ہانسن اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ موسمیاتی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ نے 2022 میں بھاری نقصان اٹھایا جب موسلا دھار بارشوں اور سیلاب نے 21 لاکھ گھر تباہ کردیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امدادی اداروں اور 57 ارب روپے صوبائی حکومت نے ڈال کر اور وفاقی حکومت سے ملنے والی امداد کے ساتھ تباہ شدہ گھروں کی تعمیر نو کا آغاز کیا گیا۔ اب تک 8 لاکھ سے زیادہ گھروں کی تعمیرنو مکمل کرلی گئی ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ امدادی ادارے ان گھروں کیلیے پانی، نکاسی اورصفائی ستھرائی کی سہولیات فراہم کریں۔ ہم تمام گھروں کو سولرسسٹم بھی فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ مہمان سفیر نے ساحلی شہر کراچی میں سرمایہ کاری اور ترقی کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کلک پروگرام کی مدد سے کراچی میں رہائشی سہولیات کی بہتری اور مسابقی ماحول پیدا کرنے کا ا?غاز کردیا گیا ہے۔ اداروں کی کارکردگی بڑھائی جا رہی ہے اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کیلیے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ اس کا مقصد سندھ کی کاروباری فضا کو بہتر بنانا ہے۔ملاقات کے اختتام پر وزیراعلیٰ نے الزبتھ ہارسٹ کو خصوصی بچوں کی طرف سے تیار کردہ اجرک پیش کی جس پر انہوں نے وزریراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔۔
Next Post
عقیدہ ختم نبوت اورتحفظ ناموس رسالت ﷺ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے: حنیف طیب
Thu Nov 14 , 2024
کراچی(پی پی آئی) درگاہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ گلزار خلیل سامارو شریف کے سجادہ نشیں پیر ایوب جان سرہندی نے جماعت اہل سنت پاکستان کے سینئرمرکزی نائب امیر اورنظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب سے اُن کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔جماعت اہل سنت پاکستان کیاعلامیہ کے مطابق اس موقع پردونوں رہنماوں نے تحفظ ناموس سالت ﷺاورتحفظ عقیدہ ختم نبوت […]