متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عقیدہ ختم نبوت اورتحفظ ناموس رسالت ﷺ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے: حنیف طیب

کراچی(پی پی آئی) درگاہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ گلزار خلیل سامارو شریف کے سجادہ نشیں پیر ایوب جان سرہندی نے جماعت اہل سنت پاکستان کے سینئرمرکزی نائب امیر اورنظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب سے اُن کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔جماعت اہل سنت پاکستان کیاعلامیہ کے مطابق اس موقع پردونوں رہنماوں نے تحفظ ناموس سالت ﷺاورتحفظ عقیدہ ختم نبوت کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہرایا اورگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں بسنے والے عاشقان رسول  ﷺعقیدہ ختم نبوت اورتحفظ ناموس رسالت ﷺکے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،قادیانی مسلم لبادہ میں اہل ایمان کو دھوکہ دے رہے ہیں مسلمانوں کواس فتنے سے ہمہ وقت ہوشیاررہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ  اگر کوئی عملاً،اشارتاًسرکاردوعالم ﷺکی شان میں گستاخی کرتاہے تو اُس کاکیس وفاقی شرعی عدالت میں چلا کر تعزیرات پاکستان کی دفعات 295سی تحت سزادی جانی چاہیے۔