تمام صنعتی علاقوں کا دورہ کر کے مسائل کا جائزہ اور حل کے اقدامات کر وں گا:کمشنر کراچی

کراچی(پی پی آئی) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے  کہ وہ شہر میں واقع تمام صنعتی علاقوں کا  دورہ کر کے ان کے شہری مسائل کا جائزہ لیں گے اور ان کے حل کے لئے اقدامات کریں گے۔کمشنر کراچی کے ترجمان کے مطابق انھوں نے یہ بات  کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹریز کے عہدیداروں کے ہمراہ کورنگی صنعتی علاقوں کے دورہ  اور ایسوسی ایشن کے دفتر میں نمائندہ صنعتکاروں سے خطاب کر تے ہوے کہی  انھوں نے کہا کہ صنعتی علاقوں کی ترقی اور  شہری مسائل کا  حل  حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے صنعتکاروں کے  مسائل کے  حل کے لئے صنعتکاروں کی مشاورت سے ترجیحی اقدامات کئے جائیں گے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر  کورنگی مسعود بھٹو، ایسوسی ایشن کے صدر جنید نقی، سابق صدر مسعو نقی اور ڈپٹی پیٹرن آف چیف زبیر چھایا بھی  موجود تھے کمشنر نے کورنگی صنعتی علاقہ کی ان   شاہراہوں اور علاقوں کا دورہ کیا جہاں  سٹرکوں کی مرمت   تجاوزات اور ٹریفک  مسائل سمیت مختلف شہری مسائل کے حل کی کوششوں  کہ ضرورت ہے۔  انھوں نے کاٹی کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں صنعتکاروں کے مسائل سنے   اور  یقین دہانی کرائی کہ کورنگی اور دیگر صنعتکاروں کو درپیش پارکنگ، ایڈ ورٹائزنگ  ٹیکس ٹریڈ ٹیکس اور لینڈ یوٹیلائزیشن سمیت ٹیکس کی ادائیگی میں دشواریوں کو دور کیا جائے گا انھوں نے کہا کہ آئندہ ہفتہ سے کورنگی اوردیگر صنعتی علاقوں کے تجاوزات اور شہری سہولتوں کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات  کئے جائیں  گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی 18 نومبر سے شروع ہو گی

Thu Nov 14 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی حکومت نے حج 2025 کیلئے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔سرکاری  اسکیم کے تحت جانیوالے عازمین سے درخواستوں کی وصولی کا آغاز 18 نومبر سے ہو گا،عازمین حج 3 دسمبر تک مقررہ بینکوں میں حج درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔سرکاری سکیم کے تحت عازمین سے 3 اقساط میں رقم وصول کی […]