سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی 18 نومبر سے شروع ہو گی

اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی حکومت نے حج 2025 کیلئے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔سرکاری  اسکیم کے تحت جانیوالے عازمین سے درخواستوں کی وصولی کا آغاز 18 نومبر سے ہو گا،عازمین حج 3 دسمبر تک مقررہ بینکوں میں حج درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔سرکاری سکیم کے تحت عازمین سے 3 اقساط میں رقم وصول کی جائے گی، حج درخواست جمع کرواتے ہوئے 2 لاکھ روپے جمع کروانا ہوں گے۔قرعہ اندازی میں نام آنے پر 10 روز کے دوران 4 لاکھ روپے کی ادائیگی کرنا ہو گی، باقی رقم 10 فروری تک لازمی جمع کروانا ہو گی، حج کیلئے مجموعی رقم 10 سے 11 لاکھ روپے کے درمیان جمع ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

گلستان جوہر کراچی میں سہ روزہ یوتھ گالا آج شروع ہوگا

Thu Nov 14 , 2024
کراچی(پی پی آئی) محکمہ اسپورٹس اور یوتھ افیئز، حکومت سندھ کے زیر اہتمام سہ روزہ یوتھ گالا 2024  15 نومبر سے گلستان جوہر کراچی میں قاٹم یوتھ ڈولپمنٹ کمپلیکس میں شروع ہوگا۔ سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزعبدالعلیم لاشاری نے میڈیا کو بتایا کہ تین دن تک کھیلوں کے مقابلے جن میں رسہ کشی، ٹیبل ٹینس، اور جوڈو شاامل ہیں  نوجوانوں […]