گلستان جوہر کراچی میں سہ روزہ یوتھ گالا آج شروع ہوگا

کراچی(پی پی آئی) محکمہ اسپورٹس اور یوتھ افیئز، حکومت سندھ کے زیر اہتمام سہ روزہ یوتھ گالا 2024  15 نومبر سے گلستان جوہر کراچی میں قاٹم یوتھ ڈولپمنٹ کمپلیکس میں شروع ہوگا۔ سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزعبدالعلیم لاشاری نے میڈیا کو بتایا کہ تین دن تک کھیلوں کے مقابلے جن میں رسہ کشی، ٹیبل ٹینس، اور جوڈو شاامل ہیں  نوجوانوں کی جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کریں گے۔ ثقافتی دلچسپی رکھنے والوں کے لیے شاندار مشاعرہ، تھیٹر پرفارمنس، اور خطاطی اور پینٹنگ کے مقابلے ہوں گے سیکریٹری اسپورٹس نے مزید بتایا کہ دوسرے دن میں مختلف عملی ورکشاپس شامل ہیں، جیسے فوٹوگرافی، ای کامرس کی ابتدائی تربیت، اور نوجوان کی رہنماوں کے لیے ورکشاپس، اس کے بعد خصوصی طور پر مجید علی صابری کی قوالی نائٹ سمیت شاندار پرفارمنسز ہوں گی۔  یوتھ گالا میں اتوار کو “نوجوانوں کے مسائل اور مواقع” پر ایک پینل گفتگو نیز محمد زبیر اور فرزانہ بہار کی میوزیکل نائٹ کے ساتھ شاندار فائنل ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی کی ترقی کیلئے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے:ڈپٹی میئر کراچی

Thu Nov 14 , 2024
کراچی(پی پی آئی) ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ اور صدر الدین قاضی پر مشتمل جماعت اسلامی کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر سٹی کونسل میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد خان […]