روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی کی ترقی کیلئے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے:ڈپٹی میئر کراچی

کراچی(پی پی آئی) ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ اور صدر الدین قاضی پر مشتمل جماعت اسلامی کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر سٹی کونسل میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد خان اور جمن دروان بھی موجودتھے۔ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ شہریوں کی خدمت کرنا بلدیاتی نمائندوں کی ذمہ داری ہے جسے احسن طریقے سے انجام دینا ضروری ہے لہٰذا تمام علاقوں میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکمت عملی پر کاربند رہیں گے،مختلف علاقوں کا دورہ کررہا ہوں اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لے رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ کراچی کے شہریوں کو ان کی روزمرہ زندگی میں ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور اس مقصد کے لئے سٹی کونسل کی تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں، شہر کی بہتری کے لئے جو اقدام ضروری ہیں اٹھائیں گے۔