انٹرپرینورز ٹریننگ کیلئے سٹی حکومت ایف پی سی سی آئی سے تعاون کرے،قرۃالعین

کراچی(پی پی آئی) فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)کی  قائمقام صدر قرۃ العین نے کہا ہے کہ میں نے بزنس کمیونٹی کے قومی ادارے میں اہم منصب پر رہتے ہوئے ملک کے40 ویمن چیمبرز کے مسائل حل کرائے ہیں،ہم نے گورنر سندھ سے ملاقات میں خواتین تاجروں سمیت کاروباری طبقے کے مسائل حل کرنے کی بات کی ہے،کراچی میں سٹی حکومت ویمن چیمبرز کی مشاورت سے ایسی جگہ مہیا کرے تاکہ ہم مشترکہ طور پر وہاں مضبوط ادارہ قائم کرکے اسکلڈ ویمن ورکرز تیار کرسکیں،انٹرپرینورز کی بہترین ٹریننگ کسی کالج یا یونیورسٹی کا پروفیسر نہیں بلکہ خود انٹرپرینورہی کرسکتا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے چیئرمین سدرن زون شیخ خالد تواب کے عشائیہ سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب میں سی سی پی اوجاوید عالم اوڈھو، صدر یو بی جی زبیرطفیل، انجینئرداروخان،سید مظہرعلی ناصر،احمدچنائے، زبیرچھایا،طارق حلیم،دانش خان،ناہیدمسعود،گلزارفیروز،میاں زاہد حسین،شیخ عمر ریحان،ندیم احمدکشتی والا،ارشد فاروق،شاہین الیاس سروانہ،الطاف ایس ٹی،فرخ مظہر، جوہرعلی قندھاری،نوراحمدخان،اسما واجد اور دیگر کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن اور یونیورسٹیز میں ایف پی سی سی آئی کاکردار ضروری ہے تاکہ ایسے بچے سامنے آئیں جو انڈسٹری میں اپنی قابلیت  بہتر جگہ بنا سکیں۔انہوں نے کہا کہ جب ہم ٹریننگ کرائیں گے توانٹرپرینورز کو مقامی اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں  بھی بھیجیں گے۔تقریب سے خالدتواب، ایتھوپیا کے اعزازی قونصل جنرل ابراہیم تواب،یو بی جی کینیڈا کے چیئرمین نوید بخاری، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر عبدالمہمن خان اور کاٹی کے صدرجنید نقی نے بھی خطاب کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ڈاکٹر اسما منصور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں انچارج شعبہ تعلقات عامہ مقرر

Thu Nov 14 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) ڈاکٹر اسما منصور نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں پروٹوکول و تعلقات عامہ کے انچارج کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ ڈاکٹر  اسما منصور،  شعبہ انگریزی کی اسسٹنٹ پروفیسر ہیں اوربین الاقوامی جرائد میں بھی خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے اعلامیہ کے مطابق ان دنوں وہ   اکادمی ادبیات کے جریدے پاکستانی ادب […]