پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیرکی نیو یارک میں پاکستانی طلباکیساتھ ملاقات

نیو یارک(پی پی آئی) اقوام متحدہ  میں پاکستان کے سفیر، رضوان سعید شیخ نے  نیو یارک میں پاکستانی طلباکے ساتھ ملاقات کی، جو پاکستان کے قونصل خانہ میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سفیر نے نوجوانوں کے کردار پر زور دیا، جو پاکستان کے مستقبل کو مستحکم کرنے اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔سفیر نے طلبا کو اپنی تعلیمی کارکردگی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے، اپنے ثقافتی ورثے سے جڑے رہنے اور ایسی سرگرمیوں میں فعال شرکت کرنے کی ترغیب دی جو پاکستان کی عالمی امیج کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں۔ملاقات کے دوران طلبانے اپنے تعلیمی تجربات شیئر کیے اور پاکستانی تعلیمی اداروں اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے حوالے سے اپنے خیالات پیش کیے۔ ان بات چیت سے یہ ظاہر ہوا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی نوجوانوں میں ترقی کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے اور وہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے پْرعزم ہیں۔پاکستان کے قونصل جنرل، عامر احمد آتوزئی بھی اس موقع پر موجود تھے اور انہوں نے قونصلیٹ کی طرف سے دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں، خاص طور پر نوجوانوں کی تعلیمی و پیشہ ورانہ ترقی کے لیے حمایت کا اعادہ کیا۔یہ ملاقات اس عزم پر اختتام پزیر ہوئی کہ پاکستانی نڑاد کمیونٹی کی اہمیت کو مزید بڑھایا جائے گا تاکہ وہ عوامی تعلقات کو مستحکم کر سکیں۔