پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جنرل عاصم منیرنے ہندو توا نظریے کا بھر پور انداز سے پردہ چاک کیا:غلام محمد

مظفرآباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)   کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کشمیر یوں کی تحریک آزادی کی غیر متزلزل حمایت پر پاکستان کی فوجی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے  اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ 2024کی خصوصی تقریب سے اپنے خطاب میں کہا ”بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت ہندوتوا نظریے اور پالیسی کا تسلسل ہے، انتہا پسندانہ بھارتی نظریے کی وجہ سے امریکا،برطانیہ اور کینیڈا میں بھی اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں۔ جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔“کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، محمد فاروق رحمانی، محمود احمد ساغر، سید فیض نقشبندی، شمیم شال، محمد سلطان بٹ، شیخ محمد یعقوب، زاہد صفی اور دیگر نے اسلام آباد میں اپنے بیانات میں کہا کہ پاک فوج کے سربراہ نے اپنی تقریر میں ہندو توا نظریے کا بھر پور انداز سے پردہ چاک کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بھر پور حمایت و تائید گزشتہ 77برس سے بھارتی مظالم کا شکار کشمیریوں کے لیے حوصلے اور تقویت کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے محکوم لوگ پاک فوج کو اپنا محافظ سمجھتے ہیں جو حقخود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں انکے ساتھ پوری طرح سے کھڑی ہے۔انہوں نے پاک فوج کے سربراہ کے بیان کو کشمیری عوام کے ساتھ اسلام آباد کی بھر پور وابستگی اور بی جے پی کی ہندوتوا بھارتی حکومت کے فسطائی نظریے کے خلاف ایک بھر پور ردعمل کا عکاس قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے تنازعہ کشمیر کو عالمی سطح پر موثر طریقے سے اجاگرکر کے ثابت کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے منصفانہ جدوجہد کا حقیقی سفیر ہے۔