متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیر تعلیم پنجاب کا لوک ورثہ فیسٹول میں پنجاب پویلین کا دورہ

راولپنڈی(پی پی آئی)  صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اپنے بچوں کے ہمراہ لوک ورثہ اسلام آباد میں جاری میلہ میں پنجاب پویلین کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر راولپنڈی آرٹس کونسل سجاد حسین نے پنجاب کی روایتی پگ پہنا کر ان کا استقبال کیا۔ لوک ورثہ اسلام آباد    کے اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر ڈائریکٹر اطلاعات راولپنڈی افتحار علی شاہ بھی موجود تھے۔ رانا سکندر حیات نے پویلین میں قائم مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور فنکاروں اور دستکاروں کے تخلیقی کام کو سراہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا سکندر حیات نے کہا کہ لوک ورثہ اسلام آباد میں ملک کے تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کلچرل پویلین کے قیام سے ملکی یکجہتی کا اظہار ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کلچر آپس میں بہت زیادہ مماثل رکھتے ہیں اور یہ قومی یکجہتی کو ظاہر کرتے ہیں کہ ہم اس ملک کی خاطر متحد ہیں اور اس کی ترقی کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پویلین میں پنجاب کا بھرپور کلچر دیکھ کر بہت خوشی ہوئی یے اور اس کے لئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری مبارکباد کی مستحق ہیں۔ سکندر حیات نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو ساتھ لے کر آئے ہیں تاکہ وہ جان سکیں کہ پنجاب کا کلچر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سکولوں میں اس وقت سموگ کی وجہ سے چھٹی کی گئی ہے اور لوک ورثہ اسلام آباد میں قائم یہ فیسٹیول راولپنڈی ڈویژن کے سٹوڈنٹس کے لئے ایک تفریح کا موقع بھی فراہم کر رہا ہے۔