شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لانڈھی میڈیکل کمپلیکس میں سہولتوں کی فراہمی کا حکم، مردہ خانہ کا کام مکمل

 کراچی (پی پی آئی) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں، طبی سہولیات کی فراہمی شہریوں کا بنیادی حق ہے، خالی ہونے والی زمین پر ایسے منصوبے شروع کئے جائیں گے جس سے عوام کو فوائد حاصل ہوں،لانڈھی میڈیکل کمپلیکس کے مردہ خانہ کا کام مکمل ہوچکا ہے، اس علاقے میں یہ پہلا مردہ خانہ ہو گا جس سے شہریوں کی یہ اہم ضرورت پوری ہو سکے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز لانڈھی میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایم ایس لانڈھی میڈیکل کمپلیکس اور میڈیکل ڈپارٹمنٹ کے سینئر افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی نے لانڈھی میڈیکل کمپلیکس کے ایمرجنسی وارڈ،او پی ڈی وارڈ اور مردہ خانہ اور دیگر حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور اسپتال کی انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کیں،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لانڈھی میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹرز کی کمی کو دور کیا جائے گا، گائنی وارڈ، بچوں کا وارڈ اور آپریشن تھیٹر کی سہولیات بحال کی جائیں گی اور لانڈھی میڈیکل کمپلیکس کے احاطے میں موجود تجاوزات ختم کی جائیں گی تاکہ ان جگہوں کو اس کمپلیکس کی توسیع کے لئے استعمال میں لایا جائے،انہوں نے کہا کہ لانڈھی میڈیکل کمپلیکس لانڈھی کورنگی اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں کے لئے طبی سہولیات کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہے لہٰذا اس میڈیکل کمپلیکس کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے شہریوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔علاوہ ازیں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اوپن اسپیس، باغات اور کھیل کے میدان آباد ہونے سے شہر کا امیج بہتر ہوتا ہے اور رونقیں بحال ہوتی ہیں، کراچی کے ساتوں اضلاع میں پارکوں کی تعمیر و بحالی اور بہتری کا عمل جاری ہے، پارکس تفریحی سہولیات مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کی دلکشی میں اضافے کا باعث ہوتے ہیں، پارکوں میں بچوں اور خواتین کے لئے خصوصی سہولیات مہیا کی جائیں گی، باغ ابن قاسم، برنس گارڈن، کڈنی ہل اور دیگر پارکس کی تعمیر و مرمت مکمل کرلی گئی ہے، شہری ان پارکوں میں آئیں اور یہاں دستیاب تفریحی سہولیات سے مستفید ہوں،یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز عزیزبھٹی پارک کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پارکس جنیداللہ خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عزیز بھٹی پارک کے جاری ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ یہ کراچی کا ایک پرانا اور مشہور پارک ہے جسے ازسرِنو آباد اور بحال کیا جارہا ہے، اس پارک میں وسیع اراضی دستیاب ہے جہاں شہریوں کے لیے جدید تفریح کی سہولیات مہیا کی جائیں گی تاکہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ یہاں خوشگوار لمحات گزار سکیں۔