ذیابیطس میڈیکل سائنس کیلئے چیلنج،عوام کیلئے مشکلات کاباعث:حنیف طیب

کراچی(پی پی آئی)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام المصطفیٰ میڈیکل سینٹرگلشن اقبال میں عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پرفیملی ہیلتھ گالاکاافتتاح المصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کیا۔اس موقع پرڈائریکٹرجنرل انفارمیشن سندھ سلیم خان،ریحان ہاشمی،طارق حسن،صدرالمصطفیٰ ڈاکٹرعبدالرحیم،جنرل سیکریٹری المصطفیٰ احمدرضا طیب،معین خان،خلیل ابراہیم، فرحان اشرفی،امین آدم جی،ڈاکٹرعبیدہاشمی، ڈاکٹرعبدالرحمان،ڈاکٹرمنیر صادق بھی موجودتھے۔المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے اعلامیہ کے مطابقشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے  ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ ذیابیطس میڈیکل سائنس کیلئے بہت بڑاچیلنج ہے،شوگر کامرض عوام کیلئے بڑی مشکلات اورمسائل پید اکررہاہے، المصطفیٰ کی ذیابیطس کے خلاف آگہی مہم بڑی اہمیت رکھتی ہے،مخیرحضرات اوراداروں کو المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے ساتھ تعاون کرناچاہیے تاکہ قوم کو ذیابیطس کے نتیجہ میں پیداہونے والے طبی مسائل سے بچایاجاسکے۔معززمہمانوں کاخیرمقدم کرتے ہوئے المصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی ذیابیطس کے علاوہ پولیواورتھیلی سیمیاکے خلاف بھی بھرپورکرداراداکررہی ہے اوران شاء اللہ آئندہ ایڈزاورہیپاٹائٹس کے خلاف بھی عوامی آگاہی مہم شروع کرے گی۔جنرل سیکریٹری احمدرضا طیب نے المصطفیٰ کی انسانی خدمت کے مختلف شعبوں میں کارکردگی کاجائزہ پیش کیا۔ہیلتھ گالامیں سینکڑوں افرادنے شرکت کی شوگر،بلڈپریشر،کیلشیم اورآنکھوں سمیت مختلف امراض کے فری ٹیسٹ کرائے اورادویات حاصل کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

لانڈھی میڈیکل کمپلیکس میں سہولتوں کی فراہمی کا حکم، مردہ خانہ کا کام مکمل

Sat Nov 16 , 2024
 کراچی (پی پی آئی) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں، طبی سہولیات کی فراہمی شہریوں کا بنیادی حق ہے، خالی ہونے والی زمین پر ایسے منصوبے شروع کئے جائیں گے جس سے عوام کو فوائد حاصل ہوں،لانڈھی میڈیکل کمپلیکس کے […]