جامعہ قراقرم میں انجینئرنگ کونسل سپورٹ ڈیسک کا افتتاح دسمبر میں ہوگا

اسلام آباد(پی پی آئی)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کی تعلیم کو فروغ دینے سمیت جی بی کے نوجوان کو انجینئرنگ کے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔اس بات پر اتفاق وائس چانسلر کے آئی یوانجینئر پروفیسر ڈاکٹر عطاء   اللہ شاہ اور پی ای سی کے نو منتخب چیئرمین انجینئر وسیم نذیر کے مابین ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو  کے مطابق ملاقات میں وائس چانسلرنے چیئرمین پی ای سی کو بطور چئیرمین پی ای سی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد بھی دی۔ ملاقات میں ڈپٹی رجسٹرار انجینئر محمد سہیل بھی موجود تھے۔ ملاقات میں یہ طے پایا کہ جامعہ قراقرم کے انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کیمپس میں پی ای سی کے سپورٹ ڈیسک جلد از جلد قائم کیا جائے گا اور چیئرمین پی ای سی اگلے ماہ اس کا افتتاح کریں گے۔ ملاقات میں وائس چانسلر نے بات کرتے ہوئے قومی اور بین الاقوامی سطح پر انجینئرنگ ایکسچینج پروگراموں کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے چیئرمین پی ای سی کو بتایا کہ کے آ ئی یونے پہلے ہی چین اور ملائیشیا کی یونیورسٹیوں کے ساتھ طلباء   ایکسچینج کے پروگرام شروع کیے ہیں۔ اس پروگرام کو اگلے سال انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے پروگراموں کے لیے بھی بڑھایا جائے گا۔ جس سے طلباء   کے لیے بین الاقوامی ایکسپو جر میں میں اضافہ ہوگا اور مزید مواقع حاصل ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جامعہ قراقرم میں تمام طلباء   کو چینی زبان سکھائی جاتی ہے تاکہ وہ بہترین چینی یونیورسٹیوں سے سکالرشپ حاصل کر سکیں۔ انہوں نے پی ای سی کے مسلسل پیشہ ورانہ ترقی کے پروگرام کو ان کے درجات میں نئے سرے سے ڈیزائن کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ بشمول تازہ گریجویٹس مڈ کیریئر انجینئرز اور سینئر انجینئرز تاکہ سی پی ڈی پروگرام کی مضبوطی کو یقینی بنایا جا سکے۔وائس چانسلر کے آئی یو نے  مائننگ انجینئرنگ پروگرام کے 14 غیر تسلیم شدہ طلباکا مسئلہ جنہوں نے  ان کے بطور وائس چانسلر چارج سنبھالنے سے پہلے اپنی ڈگریاں مکمل کیں۔ انہوں نے چیئرمین پی ای سی سیاس مسئلے کو حل کرنے سے متعلق اپیل پر نظرثانی کی درخواست کی۔وائس چانسلر نے چئیرمین پی ای سی کو بتایا کہ جامعہ قراقرم کی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کیمپس PSDP کے تحت 1250 ملین روپے کی لاگت سے قائم کیا گیا ہے۔جو خطے کے نوجوانوں کو مزید بااختیار بنانے اور روزگار کے قابل بنائے گا۔ اس موقع پرچیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر نے وائس چانسلر کے آئی یو کی جانب سے گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں انجینئرنگ کی تعلیم اور تحقیق کو فروغ دینے کے عزم پر ان کے کردار کو سراہا اور جامعہ کو ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

قلات میں چوہان چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملہ قابل مذمت ہے:گورنرسندھ

Sat Nov 16 , 2024
کراچی(پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قلات کے علاقہ چوہان میں چیک پوسٹ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعدد سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر اظہار عقیدت پیش کیا۔ گورنر سندھ نے شہداء  کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ […]