قلات میں چوہان چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملہ قابل مذمت ہے:گورنرسندھ

کراچی(پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قلات کے علاقہ چوہان میں چیک پوسٹ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعدد سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر اظہار عقیدت پیش کیا۔ گورنر سندھ نے شہداء  کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ شہداء  کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ پوری قوم ان شہداء  کے اہل خانہ کی مقروض ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء  ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ان کی قربانیاں فراموش نہیں کرسکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کے خاتمہ کے لئے قوم، حکومت اور سیکیورٹی فورسز پر عزم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مسائل کے حل کے لئے ہر جگہ جاو ں گا۔ گورنر سندھ

Sat Nov 16 , 2024
کراچی(پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہمارے پاس با صلاحیت افسران اور نوجوان موجود ہیں۔ پاکستان کی ترقی، اس کے مقصد کو پورا کریں گے۔ ہمیں آگے بڑھنا ہے، آگے بڑھنے سے ہی اقوام نے ترقی کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ کے زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے […]