کراچی(پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہمارے پاس با صلاحیت افسران اور نوجوان موجود ہیں۔ پاکستان کی ترقی، اس کے مقصد کو پورا کریں گے۔ ہمیں آگے بڑھنا ہے، آگے بڑھنے سے ہی اقوام نے ترقی کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ کے زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ میں پرچم کشائی کی جبکہ شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا۔ بعد ازاں قائد کے فرمان کے بورڈ کی نقاب کشائی بھی کی۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ریاست میں عدل و انصاف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ مسائل کے حل کے لئے ہر جگہ جاو ¿ں گا اور جہاں میری ضرورت ہوگی، میں وہاں ضروں پہنچوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حوصلہ سے درپیش مشکلات سے نبرد آزما ہونا ہوگا۔ان حالات میں ہمیں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنا ہوگا۔ ہم نے تنقید نہیں بلکہ اصلاح کرنی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ اور شہر کی اونر شپ لینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاو ¿س میں تمام اقلیتوں کے تہوار منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب مدد کرنا چاہتے ہیں اب یہ ہماری صلاحیت پر منحصر ہے کہ ہم اس سے کس طرح فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔