جیل نے حوصلوں کو مزید تقویت بخشی،قوم24نومبر کو پر امن طور پر باہر نکلے گی’ مسرت چیمہ

لاہور(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کا ظلم،جبر اور قید و بند کی صعوبتیں ہمیں حقیقی آزادی اورجمہوریت کیلئے جاری جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹا سکتیں، جعلی حکمران جیل میں نا حق قید رکھنے کا کوئی جواز پیش کر سکتے ہیں؟،ہم پہلے سے زیادہ پر عزم ہیں اور جیل کی سلاخوں نے ہمارے حوصلوں کو مزید تقویت بخشی ہے۔ایک پریس ریلیز کے مطابق اپنی رہائشگاہ پر ضمانت کے بعد جیل سے رہائی ملنے پر مبارکباد دینے آنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کی کال پر 24نومبر کو پر امن طور پر باہر نکلے گی،اگر آج غفلت اور سستی دکھائی گئی تو ہماری آنے والی نسلیں بھی غلامی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ فارم سینتالیس مارکہ حکومت جتنا ظلم کر سکتی ہے کر لے لیکن ہمیں ملک و قوم کیلئے کی جانے والی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی، دباؤ میں لانے کیلئے جتنے اوچھے ہتھکنڈے آزمانے تھے وہ آزما ئے جا چکے ہیں لیکن ہم آج بھی ڈٹ کر کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک اور عوام کے لئے لازوال قربانی دے کر تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف میں لکھوا لیا ہے، کیا ہمارے سیاسی مخالفین اس طرح کی قربانی کی کوئی مثال پیش کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے چہروں سے نقاب اتر چکا ہے،حالیہ مہینوں میں جنگی بنیادوں پر جو قانون سازی کی گئی ہے اس کا ملک کے مفاد سے کوئی تعلق نہیں اور عوام اس سے اچھی طرح آگاہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

دفعہ 370 کا مسئلہ عوامی جذبات سے جڑا ہے،حکومت اس پر اپنا اعتماد بحال کرے: محبوبہ مفتی

Sun Nov 17 , 2024
سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ دفعہ 370 کا مسئلہ عوام کے جذبات سے جڑا ہوا ہے جنہوں نے بھاری مینڈیٹ دیا ہے۔ حکومت اس پر اپنا اعتماد بحال کرے۔کشمیرمیڈیاسروس کی ایک رپورٹ کے مطابق محبوبہ مفتی نے […]