بی جے پی انتخابات جیتنے کے لیے دفعہ 370کا استعمال کر رہی ہے: فاروق عبداللہ

جموں سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کانگریس کو کمزور کرنے اور مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ میں آئندہ انتخابات جیتنے کے لیے دفعہ 370کا استعمال کر رہی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کانگریس کے حالیہ بیان کو جس میں دفعہ370کی بحالی کے لئے حالیہ قرارداد کو مسترد کیا گیاتھا کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اسے بی جے پی کا انتخابی ہتھکنڈہ قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا مقصد انتخابات جیتنے کے لیے کانگریس کو نشانہ بنانا ہے۔مقبوضہ جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے معاملے پر فاروق عبداللہ نے کہاکہ اسے بحال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ان کا منشور واضح ہے اور وہ اس پر عمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد پر مودی حکومت کے ردعمل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ڈوڈہ میں آتشزدگی کے واقعے میں 4 مکانات جل کر خاکستر

Sun Nov 17 , 2024
جموں / سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ  جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈ ہ کے علاقے بھٹیاس میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں چار رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس واقعے میں عبداللطیف، محمد اصغر،محمد یعقوب اور بشارت حسین کے مکانات تباہ ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ سے متاثرہ […]