جموں / سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈ ہ کے علاقے بھٹیاس میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں چار رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس واقعے میں عبداللطیف، محمد اصغر،محمد یعقوب اور بشارت حسین کے مکانات تباہ ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ سے متاثرہ گھروں کاتمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔آگ لگنے کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور متعلقہ محکمے حرکت میں آئے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم آگ بجھانے سے پہلے مکانات کو شدید نقصان پہنچاتھا۔