اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان علماکونسل کے چیئرمین حافظ طاہرمحموداشرفی نے کہا ہے کہ بعض عناصر فقط انتشار اور نفرت پھیلانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ان کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی۔پاکستان علماکونسل کے چیئرمین نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ جعلی خبروں اور غلط معلومات سیلوگوں کو گمراہ کیا جارہاہے۔سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کی روک تھام ناگزیر ہے۔توہین آمیز مواد پھیلانے والی ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز کو بند کیا جائے۔۔۔