سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم کی ہدایت پر غزہ، لبنان اور شام کیلئے امدادی سامان بھجوانے کا سلسلہ جاری

اسلام آباد(پی پی آئی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے غزہ، لبنان اور شام کے متاثرین کیلئے امدادی سامان کی 19 ویں کھیپ روانہ کردی۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر غزہ، لبنان اورشام  کے متاثرین کیلئے امدادی سامان بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے اور این ڈی ایم اے نے 19 ویں کھیپ روانہ کر دی ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روانہ کیا گیا۔17 ٹن کی کھیپ چاول، خشک دودھ، تیار خوراک، ادویات اور گرم بستروں سمیت دیگر ضروری سامان پر مشتمل ہے جبکہ طیارہ امدادی سامان لے کر دمشق  پہنچے گا۔این ڈی ایم اے لبنان اور غزہ کیلئے مجموعی طور پر 1 ہزار722 ٹن امدادی سامان بھجوا چکا ہے۔ترجمان کے مطابق شام میں مقیم لبنانی پناہی گزینوں اور شامی عوام کے لیئے یہ پہلی کھیپ ہے، اس سے قبل لبنان کے لیے چھ اور فلسطین کے لیے بارہ امدای کھیپیں روانہ کی جا چکی ہیں