پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان امریکہ کے ساتھ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے:احسن اقبال

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پاکستان کی امریکہ کے ساتھ معیشت، موسمیاتی تبدیلی، سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت، تعلیم اور صحت سمیت اہم شعبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔پیر کو اسلام آباد میں یو ایس ایڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب جبکہ ایک نئی امریکی انتظامیہ قیادت سنبھالنے جا رہی ہے، دونوں ملکوں کے پاس اپنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کے تقاضوں کو پورا کرنے کا یہ ایک اور منفرد موقع ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے اور 2023 میں دوطرفہ تجارت ساڑھے چھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔انہوں نے کہا کہ تجارتی تعلقات سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ جدت اور اقتصادی استحکام میں بہتری لانے میں بھی مدد ملے گی۔احسن اقبال نے کہا کہ دونوں ملک تجارتی مسائل کے حل اور مشترکہ منصوبوں کی حوصلہ افزائی کے ذریعے مضبوط اور باہمی مفاد پر مبنی اقتصادی شراکت داری قائم کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئی ہے تاہم یہ ضروری ہے کہ دونوں ملک ایک دوسرے کی سا لمیت کا احترام کرتے ہوئے مشترکہ مسائل کے حل کیلئے ملکر تعمیری کام کریں۔