حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے: وزیرخزانہ

اسلام آباد(پی پی آئی)  وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی محتاط اقتصادی پالیسیوں کی بدولت تمام شعبے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت مشکل سے حاصل کئے گئے ملکی معاشی استحکام کو مزید مضبوط کرنے کے لئے پْرعزم ہے۔وزیرخزانہ نے امیدظاہر کی کہ ملکی معیشت کاحجم سن دوہزارسینتالیس تک تین ٹریلین ڈالرز تک پہنچ جائے گا جو اس وقت تین سوارب ڈالرز ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مالیاتی نظم وضبط کامظاہرہ کیاہے اوراقتصادی اصلاحات متعارف کرائی ہیں جن کی بدولت ملک کی معیشت مضبوط ہوئی ہے۔آئی ایم ایف و فد کے حالیہ دورے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک جاری مذاکراتی عمل ہے جس میں توانائی، سرکاری اداروں میں اصلاحات، نجکاری کے منصوبوں اورعوامی مالیات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے متحدہ عرب امارات،سعودی عرب، چین،،ترکیہ کے اپنے ہم منصبوں،امریکی محکمہ خزانہ اورمختلف ریٹنگ ایجنسیز کے حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کا بھی ذکرکیا۔محاصل اورٹیکس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت تعمیل اورنفاذ کے حوالے سے پْرعزم ہے اور ہر شعبے کو اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بحری شعبے سے متعلق نئی پالیسی متعارف کرائی جائے گی

Mon Nov 18 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)بحری امور کے وزیر قیصر احمد شیخ نے بین الاقوامی جہاز ران کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے۔انہوں نے ہانگ کانگ میں عالمی بحری تجارتی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحری شعبے سے متعلق نئی پالیسی متعارف کرائی جائے گی جس میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ٹیکس میں […]