پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت ڈیجیٹل صنفی امتیازکے خاتمے کیلئے پْرعزم ہے: شیزہ فاطمہ خواجہ

اسلام آباد(پی پی آئی)  انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی مواصلات کی وزیرمملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے کہاہے کہ حکومت ڈیجیٹل صنفی امتیازکے خاتمے کے لئے پْرعزم ہے۔وہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ”ڈیجٹلائزیشن اورسیاست میں خواتین”کے موضوع پر ایک کانفرنس سے ورچوئل خطاب کررہی تھیں۔شزہ فاطمہ خواجہ نے کہاکہ خواتین کی انٹرنیٹ اورٹیکنالوجی تک رسائی انتہائی ضروری ہے کیونکہ انہیں انٹرنیٹ اورڈیجیٹل آلات کی فراہمی کے ذریعے بااختیاربنایاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت خواتین کی طرف سے موبائل فون اورانفارمیشن اورمواصلاتی ٹیکنالوجی کے استعمال میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔