پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز،قومی ادارہ امراض قلب سے بذریعہ سیٹلائٹ منسلک

کراچی(پی پی آئی)  میئر کراچی  نے کہا ہے کہ امراض قلب کے علاج کے لئے شہریوں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات کی فراہمی بیرسٹر مرتضیٰ وہابکے لئے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں، اسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملے کی کمی کو دور کیا جائے گا تاکہ یہاں آنے والے مریضوں کو بروقت اور بہتر طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے، کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں قائم کئے گئے انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میں سو فیصد اسکالر شپ پر نوجوانوں کو نرسنگ کی معیاری اور جدید تربیت فراہم کی جا رہی ہے، عباسی شہید اسپتال اور اورنگی ٹاؤن میں بھی اسی طرز پر نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے لئے کوششیں کی جائیں گی، ان اقدامات سے شہریوں کاان اداروں پر  اعتماد بحال ہوگا، بلدیہ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز او ر انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز (نرسنگ)کا دورہ کرتے ہوئے کیا، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کے ایمرجنسی وارڈ سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیااور عارضہ قلب میں مبتلا مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے اس دوران اسپتال میں موجود مریضوں سے بھی گفتگو کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے معلوم کیا، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے آئی ایچ ڈی پروفیسر ڈاکٹر رفعت نے بریفنگ دی جس میں بتایا کہ اسپتال میں مستقل پیس میکر لگانے کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے اور اس وقت کے آئی ایچ ڈی میں تمام کارڈک پروسیجرز مکمل طور پر فعال ہیں جن میں الیکٹیو پی سی آئی، پرائمری پی سی آئی، اینجیو گرافی، نان انوویسیو ڈپارٹمنٹ شامل ہیں، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کو قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ساتھ بذریعہ سیٹلائٹ منسلک کیا گیا ہے، کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں قائم  نرسنگ اسکول کے دورے کے موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی کہ نرسنگ انسٹیٹیوٹ میں تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کو دنیا بھر میں نرسنگ کے حوالے سے ہونے والی جدید ترین تحقیق اور پیشرفت سے آگاہ رکھا جائے۔