کوئٹہ(پی پی آئی) صوبائی دارالحکومت کے علاقے سرینا چوک کے قریب ا سکول جانے والے بچے محمد مصور کاکڑ کے اغوا کے خلاف پیر کو مسلسل دوسرے روز بھی احتجاجی دھرنا جاری رہا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سرینا چوک کے قریب مظاہرین کا احتجاجی دھرنا جاری، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ برشور کے قبائلی بزرگ اور معروف تاجر حاجی راز محمد کاکڑ کے بیٹے کی بحفاظت بازیابی یقینی بنائی جائے جسے کوئٹہ کے علاقے پٹیل روڈ ملتانی محلہ سے اسکول وین سے گن پوائنٹ پرنامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔ ینا احتجاجی دھرنے کے باعث صوبے کے مختلف علاقوں بشمول زرغون روڈ، پشین اسٹاپ، میزان چوک، جناح روڈ، انسکومب روڈ اور کوئٹہ شہر کے دیگر علاقوں میں ٹریفک کے مسائل پیدا ہوئے۔ اس موقع پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نواب محمد ایاز خان جوگیزئی، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر خوشحال خان کاکڑ، پی کے این اے پی کے صوبائی صدر نصراللہ زارع، پی کے میپ کے مرکزی رہنما عبدالرحیم زیارتوال سمیت مختلف سیاسی، قبائلی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔، علی احمد کرد ایڈووکیٹ، راہب بلیدی، عطااللہ لانگو ایڈووکیٹ، مرکزی رہنما عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام ف کے صوبائی رہنما سردار رشید ناصر، پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر مولوی سرور ندیم، داؤد شاہ کاکڑ اور دیگر نے مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا۔