جموں یونیورسٹی میں غیر کشمیریوں کی بھرتی کے خلاف طلباء کا احتجاج

جموں (پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گوجر-بکروال اسٹوڈنٹس الائنس کے زیر اہتمام طلبا نے شیڈولڈ قبائل اور نچلی ذاتوں کیلئے مخصوص نشستوں پر غیر کشمیریوں کی بھرتی کے خلاف جموں یونیورسٹی میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق احتجاج میں شامل طلبا کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی بھارتی شہریوں کو مقامی کمیونٹیز کے لیے مخصوص پوسٹوں پربھرتی کیلئے درخواست دینے کی اجازت دے کر مقبوضہ کشمیر کی ریزرویشن پالیسیوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔اسٹوڈنٹس الائنس کے صدر عرفان چودھری نے اس اقدام کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ اقدام مقامی قبائلی برادریوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے بنائی گئی ریزرویشن پالیسی پر براہ راست حملے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں یونیورسٹی، ایک ریاستی فنڈ سے چلنے والاسرکاری ادارہ ہے جو ہر صورت میں مقبوضہ کشمیر کے ریزرویشن قوانین پر عمل درآمد کاپابند ہے۔الائنس نے قبائلی امور کے وزیر جاوید رانا کو ایک یادداشت بھی پیش کی اور اس کی کاپیاں وزیر اعلیٰ اور لیفٹیننٹ گورنر کو ارسال کیں اوران سے ریزرویشن پالیسی پر مکمل طورپرعمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے فوری مداخلت کی درخواست کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حریت کانفرنس کی طرف سے شہدائے عالی کدل کو شاندار خراج عقیدت

Tue Nov 19 , 2024
سرینگر(پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے عالی کدل سرینگر کے شہدا ء کوان کے 31ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 1992میں آج ہی دن معروف آزادی پسند رہنما شیخ عبدالحمید کو ان کے ساتھیوں […]