ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حریت کانفرنس کی طرف سے شہدائے عالی کدل کو شاندار خراج عقیدت

سرینگر(پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے عالی کدل سرینگر کے شہدا ء کوان کے 31ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 1992میں آج ہی دن معروف آزادی پسند رہنما شیخ عبدالحمید کو ان کے ساتھیوں مشتاق احمد لون، ایڈووکیٹ جمیل چوہدری، فیاض احمد شیخ، مشتاق احمد کوٹے، غلام احمد میر، منظور احمد خان، فاروق احمد ڈار، غلام نبی بٹ اور پرویز بلا کے ہمراہ سرینگر کے علاقے عالی کدل میں شہید کر دیا تھا۔متعدد لوگوں نے سرینگر کے عید گاہ میں مزار شہدا ء پر حاضری دے کر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے شہدائے عالی کدل کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیری شہدا ء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور کشمیری عوام پر زوردیاکہ وہ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو ثابت قدمی سے جاری رکھیں۔ حریت ترجمان نے عالمی برادری پرزوردیاکہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھائے۔انہوں نے جدوجہد آزادی کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزادی اور اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری کے وعدے کی تکمیل تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ادھرجموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے شہید شیخ عبدالحمیدسمیت شہدائے عالی کدل کو انکی 31ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیاہے۔لبریشن فرنٹ کے رہنماؤں نے شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔دریں اثنا حریت آزاد جموں و کشمیر کے رہنماؤں اور جموں و کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی عمران نے اسلام آباد میں ایک بیان میں حال ہی میں سوپور میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے شہید اعجاز اکبر کوشاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ قاضی عمران نے شہید کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا۔