ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان اورسعودی عرب تعاون مضبوط بنانے کیلئے مل کرکام کررہے ہیں،وزیراعظم

کراچی(پی پی آئی)وزیراعظم محمد شہبازشریف سے سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ڈاکٹرناصربن عبدالعزیزالداد نے آج(منگل) وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔وزیراعظم نے سعودی نائب وزیر داخلہ کا پاکستان میں خیرمقدم کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی قیادت اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی اور سرمایہ کاری تعاون مضبوط بنانے کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر عمل درآمد پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ملاقات میں غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے ریاض میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے انعقاد پر سعودی عرب کی قیادت کی تعریف کی اور فلسطین میں اسرائیل کے نسل کشی کے اقدامات کے خلاف اور غزہ میں تشدد کے خاتمے کیلئے اجتماعی طور پر امت مسلمہ کو متحد کرنے کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کوششوں کو سراہا۔وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام ان کے پرتپاک استقبال کے منتظر ہیں۔