ایس آئی ایف سی کی بدولت ترسیلات زر میں 24 فیصد اضافہ

ٓٓاسلام آباد(پی پی آئی)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کاوشوں سے پاکستان کی ترسیلات زر میں چوبیس فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔تازہ ترین اعدا د وشمار کے مطابق پاکستان کی سالانہ ترسیلات زر گزشتہ ماہ تین ارب ڈالر رہے۔پاکستانی ترسیلات زر میں تواتر کے باعث اضافہ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کنٹرول کرنے میں مدد گار ہوگا اور زرمبادلہ کے ذخائر اور معاشی استحکام میں بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کی رفتار میں تیزی لانے میں مدد گارہوگا۔ترسیلات زر میں اضافے کا سبب ڈیٹا کی ڈیجیٹائزیشن اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو صوبہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتاہوں, گورنر

Tue Nov 19 , 2024
کراچی (پی پی آئی) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوگلو نے قونصل جنرلCemal Sanguکے ہمراہ گورنرہاوٗس میں ملاقات کی۔ گورنرسندھ نے کہا کہ پاک ترکیہ دوطرفہ تعلقات سے بھرپور فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ترکیہ کے سرمایہ کار کو صوبہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتاہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ سے تجارت میں […]