کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو صوبہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتاہوں, گورنر

کراچی (پی پی آئی) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوگلو نے قونصل جنرلCemal Sanguکے ہمراہ گورنرہاوٗس میں ملاقات کی۔ گورنرسندھ نے کہا کہ پاک ترکیہ دوطرفہ تعلقات سے بھرپور فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ترکیہ کے سرمایہ کار کو صوبہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتاہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ سے تجارت میں اضافہ اولین ترجیح ہے اس ضمن میں سفارت کاری اہم ثابت ہوگی۔ ترکیہ سفیر نے کہا کہ ترکیہ کے سرمایہ کار صوبہ کے مختلف شعبوں میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں۔ ترکیہ سفیر نے قائد اعظم کے تاریخی کمرہ کا دورہ کیا اور وہاں رکھی ہوئی اشیائسے متعلق آگاہی حاصل کی۔ گورنر ہا? س میں ترکیہ سفیر نے پرچم کشائی اور شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ پاک ترکیہ دوطرفہ تعلقات اب دوستی میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا۔ صوبہ میں ترکیہ سرمایہ کاروں کی دلچسپی خوش آئند ہے۔ ترکیہ سفیر عرفان نذیر اوگلو نے کہا کہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024ئمیں سب سے بڑا اسٹال ترکیہ کا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو معاشی اور دفاعی لحاظ سے مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔