کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم محمد شہبازشریف سے سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ کی ملاقات

 اسلام آباد (پی پی آئی) وزیراعظم محمد شہبازشریف سے سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ڈاکٹرناصربن عبدالعزیزالداد نے آج(منگل) وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔وزیراعظم نے سعودی نائب وزیر داخلہ کا پاکستان میں خیرمقدم کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی قیادت اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی اور سرمایہ کاری تعاون مضبوط بنانے کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر عمل درآمد پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ملاقات میں غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے ریاض میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے انعقاد پر سعودی عرب کی قیادت کی تعریف کی اور فلسطین میں اسرائیل کے نسل کشی کے اقدامات کے خلاف اور غزہ میں تشدد کے خاتمے کیلئے اجتماعی طور پر امت مسلمہ کو متحد کرنے کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کوششوں کو سراہا۔وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام ان کے پرتپاک استقبال کے منتظر ہیں۔