اسلام آباد(پی پی آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج منگل کو اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔محسن نقوی نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو محفوظ بنانے میں جے یو آئی کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا ہے۔جے یو آئی(ف)کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام ہماری پہلی اور اولین ترجیح ہیں۔