کوٹلی میرا نا قابل تسخیر سیاسی قلعہ، ہر کڑے وقت میں پوری جرات سے میرا ساتھ دیا: سلطان محمود چوہدری

/آزاد کشمیر(پی پی آئی) صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کوٹلی میرا نا قابل تسخیر سیاسی قلعہ ہے کوٹلی کے غیور عوام نے ہر کڑے وقت میں پوری جرات سے میرا ساتھ دیا ہے۔کوٹلی کے اندر آج ایک مرتبہ پھر عوام نے میرا والہانہ استقبال کر کے اپنی ماضی کی روایات کو ذندہ کر دیا ہے۔آج اہلیان کوٹلی نے جس محبت کا اظہار کیا اسے ہمیشہ یاد رکھوں گا۔کوٹلی کی عوام  کے ساتھ میرا تعلق اور میری دلی وابستگی بڑی پرانی ہے تحریک آزادی کشمیر کی جدو جہد ہو یا عوامی حقوق کی جدوجہد ہو کوٹلی کی عوام ہمیشہ ہراول دستے کی طرح میرے شانہ بشانہ رہی ہے انشا اللہ کوٹلی کی عوام کے ساتھ یہ تعلق اور یہ وابستگی مستقبل میں بھی قائم رہے گی۔صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا  کہ  میں کیپٹن صدر الدین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کوٹلی آیا ہوں وہ میرے جانثار ساتھی تھے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ان کا نام لیتے ہوئے میری آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں میں اب پوری قوت سے میدان عمل میں آ چکا ہوں۔میں مظفرآباد، باغ،راولاکوٹ سے ہو کر ادھر آیا ہوں ہر جگہ لوگوں میں میں نے نیا جوش اور ولولہ دیکھا ہے کوٹلی کے تمام حل طلب مسائل حل کریں گے کوٹلی کی چھوٹی بڑی سڑکوں کی تعمیر ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی۔ہماری حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے حکومت نے حالیہ دنوں میں 80 کروڑ سے زائد مالیت کے ہیلتھ پیکچ کی منظوری دی ہے اس تاریخی ہیلتھ پیکچ سے صحت کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوں گی عوام کو شعبہ صحت سے متعلقہ شکایات کا ازالہ ہو گا اس ہیلتھ پیکچ سے سینکڑوں افراد کو نئی ملازمتیں بھی میسر آئیں گی۔اس سے قبل جب صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جلسہ عام میں پہنچے تو ان کا صدارتی مشیر چوہدری محمد محبوب ایڈووکیٹ اور مئیر بلدیہ کوٹلی چوہدری محمد تاج کی قیادت میں والہانہ استقبال کیا گیاجلسہ عام کی میزبانی کے فرائض مئیر میونسپل کارپوریشن کوٹلی چوہدری محمد تاج نے کی جبکہ صدارت کے فرائض صدارتی مشیر چوہدری محمد محبوب نے سر انجام دئیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

امریکی سفارتخانے کے تعاون سے انگریزی فیکلٹی ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرام شروع

Wed Nov 20 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن نے امریکی سفارتخانے کے ریجنل انگلش لینگویج آفس کے تعاون سے ایچ ای سی اسلام آباد میں 20 نومبر 2024 کو انگریزی فیکلٹی ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرام کا آغاز کیا۔ یہ تربیتی پروگرام، جو 22 نومبر تک جاری رہے گا، پاکستان بھر کے انگریزی زبان کے اساتذہ کو جدید تدریسی طریقوں اور مہارتوں […]