کراچی(پی پی آئی)ایف بی آر نے رواں ماہ کا ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔ ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے ایف بی آر نے ہفتہ کی چھٹی بھی ختم کر دی ہے،ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایف بی آرکے تمام دفاتر 23 نومبر اور 30 نومبرکو کھلے رہیں گے۔ایف بی آرکی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تمام لارج اورمیڈیم ٹیکس پیئرز آفیس اورعلاقائی دفاتر کھلے رکھنے کیلئے ٹیکس اورڈیوٹی وصولی کیلئے کارپوریٹ ٹیکس آفیس بھی کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔