میرپورایم کیو ایم آزاد کشمیر کے رہنما محمد طاہر کھوکھر نے کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ ظلم بند کیا جائے آج بھی کشمیری عوام پسماندگی کے دور میں رہ رہے ہیں کشمیری عوام کو ہمیشہ حکمرانوں نے ٹشو کی طرح استعمال کیا آج کشمیری عوام پتھر کے دور میں زندگی گزار رہے اس وقت پاکستان کو روشن کرنے والا کشمیر مشکلات کا شکار ہے حکومت کو چایئے تھا کہ جن کشمیریوں نے پاکستان کو روشن کرنے کے لیئے اپنے اباؤ اجداد کی قبروں کو پانی میں ڈبو دیا اپنی زمینوں کو ملک کی خاطر قربان کیا خود کشمیری عوام آج بھی ڈیموں کی وجہ سے آب وہوا تبدیل ہونے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں مگر انہوں نے ملک اور قوم کے لیئے قربانیاں دی مگر باوجود اس کے سفید ہاتھی جیسے محکموں اور حکمرانوں ے کشمیری عوام کو سوائے مایوسی کے کچھ نہیں دیا پانیوں کی سرزمین کشمیر آج پانی سے محروم ہے جو کہ حکمرانوں اور پاکستان کے حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے آج دنیا چاند پر پہنچ گئی ہے آئی ٹی کا دور ہے مگر کشمیری عوام کو یہ سب بھی ایک خواب بن رہ گیا ہے کشمیر میں حکومت پاکستان کو چاہیئے تھا اس میں ائیر لائن سروس چلائی جاتی اس میں ٹور ازم کو فروغ دیا جاتا لوگوں کو سیاحت کے کاروبار میں لگایا جاتا جس کی وجہ سے کشمیر ایک ماڈل سیاحتی ریاست بن جاتی اور دنیا بھر سے سیاح کشمیر میں آتے یہاں لوگوں کو کاروبار اور نوکریاں مل جاتی بیرروزگاری پر قابو جاتا مگر ہماری حکومتوں اور پاکستان کے حکمرانوں نے کشمیری عوام کا بدترین استحصال کیا ہم مطالبہ کرتے ہیں کشمیری عوام کو اس طرح سے دقیانوسی دور میں نہ دھکیلا جائے بلکہ ان کو ان کا حق دیا جائے مظفرآباد ائیر پورٹ بحال کیا جائے ائیر لائن سروس شروع کی جائے کشمیر کو گیس فراہم کی جائے کشمیریوں کا کیا قصور ہے ان کو پتھر کے دور میں دھکیلا جا رہا ہے۔