شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاڑکانہ کے قریب دھند کے باعث موٹر سائیکل کا حادثہ، 50 سالہ شخص جاں بحق، بیوی اور بیٹی زخمی

لاڑکانہ(پی پی آئی) لاڑکانہ کے قریب میروخان روڈ پر دھند کے باعث موٹر سائیکل سوار پول سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 50 سالہ نعیم اللہ بروہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کی اہلیہ اور چار سالہ بیٹی فردوس زخمی ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب نعیم اللہ اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فوتگی پر گاؤں علی بخش پنہور جا رہے تھے۔ دھند کی شدت کی وجہ سے ان کا موٹر سائیکل بے قابو ہو کر ایک پول سے جا ٹکرایا۔حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد نے زخمیوں اور جاں بحق شخص کی لاش لاڑکانہ کے ٹراما سینٹر منتقل کی۔ جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعیم اللہ کی لاش ان کے ورثا کے حوالے کر دی گئی۔نعیم اللہ کے بھائی نجیب اللہ بروہی نے بتایا کہ ان کا بھائی کریانے کی دکان چلاتا تھا اور آج وہ اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ گاؤں جا رہا تھا، کہ دھند کی وجہ سے یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔زخمی اہلیہ اور بیٹی کا علاج جاری ہے۔