کراچی(پی پی آئی)کراچی () قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی سزا کے خاتمہ اور وطن واپسی کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کے نام ”پوسٹ کارڈز“ پر دستخط کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔دا سالویشن آرمی چرچ (The Slavation Army Church) کے پادری ذیشان جوزف اور پادری آصف رضا کے تعاون سے اتوار کے روز عیسیٰ نگری میں ”عافیہ رہائی – پوسٹ کارڈ دستخطی کیمپ“ کا انعقاد کیا گیا۔ عیسیٰ نگری کے مختلف گرجا گھروں میں عبادت کے بعد ڈاکٹر عافیہ سے اظہار عقیدت کے لیے مسیحی بھائی بہنوں کی آمد کا سلسلہ شام تک جاری رہا اور انہوں نے نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے دعائیں کی اور پوسٹ کارڈز پر دستخط کر کے امریکی صدر جو بائیڈن سے انسانیت کے ناطے ڈاکٹر عافیہ کو رہا کرنے اپیل کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پادری ذیشان جوزف، پادری آصف رضا اورسسٹر میجر ثمینہ اجمل نے کہا کہ ہم بھی پاکستانی شہری کی حیثیت سے امریکی صدر جو بائیڈن سے اپیل کرتے ہیں کہ ڈاکٹر عافیہ کی سزا ختم کرکے انہیں اپنے بچوں سے ملادیں اور ہم وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے اپیل کرتے ہیں کہ امریکہ سے مل کر ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کا راستہ نکالیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی پاکستانی مسیحی برادری کے لیے کرسمس اور نئے سال کا تحفہ ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے دسمبر میں جو پاکستان وفد امریکہ جا رہا ہے، وہ واپسی پر پاکستانیوں کو ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی خوشخبری سنائے گا۔
Next Post
کوئٹہ میں سول سوسائٹی کی بشریٰ بی بی کے بیان پر تنقید
Sun Nov 24 , 2024
کوئٹہ(پی پی آئی) سول سوسائٹی نے اتوار کے روز پی ٹی آئی کے رہنما عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیان کی سخت مذمت کی، اسے برادر اسلامی ملک کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا اور پاکستان میں انتشار پیدا کرنے کی سازش قرار دیا۔سول سوسائٹی کے نمائندوں نے […]
