کراچی(پی پی آئی)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) انٹرسیک دبئی 2025 میں شرکت کرے گی۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان انٹرسیک 2025 میں پاکستان پویلین کے ساتھ شرکت کرے گی۔ انٹرسیک جو کہ دنیا کی معروف ایمرجنسی سروسز، سیکیورٹی اور حفاظتی ایونٹ ہے، کا 26 واں ایڈیشن 14 سے 16 جنوری 2025 تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر (ڈی ڈبلیوٹی سی) میں منعقد ہوگا۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق ٹی ڈی اے پی ذاتی حفاظتی سازوسامان، کارپوریٹ یونیفارم، حفاظتی لباس، دستانے، ورک ویئر، پاؤں کے تحفظ، ہاتھ/بازو کے تحفظ، فائر فائٹنگ آلات، ریسکیو آلات، انٹرنیٹ سیکیورٹی، اینٹی وائرس سافٹ ویئر، اینٹی اسپام فلٹرز، کمرشل اور آئی ٹی سیکیورٹی، بکتر بند گاڑیاں، اور دیگر متعلقہ مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کے لیے سبسڈی والے اسٹال فراہم کر رہا ہے۔جنوری 2024 میں اپنے سلور جوبلی ایونٹ کے دوران، انٹرسیک نے 141 ممالک سے 47,506 تجارتی خریداروں کی میزبانی کی، جن میں اہم حکومتی رہنما، ایجنسیز، اور مختلف صنعتوں کے تنظیمی سربراہان شامل تھے۔ اس ایونٹ میں جدید ترین مصنوعات اور رجحانات پیش کیے گئے، اور اختراعی مصنوعات کے خالق، خریداری اور سورسنگ کے ماہرین، سرکاری aaجنسیز، اور اختتامی صارفین موجود تھے۔پچھلے ایڈیشن میں پاکستان سے 12 نمائش کنندگان نے شرکت کی تھی۔