صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر سے وائس چانسلر یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ کی ملاقات

مظفرآباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)صدر ریاست آزاد جموں وکشمیرو چانسلر آزادجموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وائس چانسلر یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات  کی    ترجمان حکومت  آزاد جموں کشمیرکے مطابق  اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر و چانسلر آزادجموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو جامعہ پونچھ کے تدریسی و انتظامی معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وائس چانسلر جامعہ پونچھ پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر و چانسلر آزادجموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو جامعہ پونچھ کے آمدہ سینٹ اجلاس کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صدر ریاست آزادجموں وکشمیر و چانسلر آزادجموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف پونچھ پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اقرایونیورسٹی کراچی میں جشن فیشن اوڈیسی شو کا انعقاد، 60 شاہکار ڈیزائن پیش

Wed Nov 27 , 2024
کراچی(پی پی آئی)ایشین انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن نے اپنے 24 سالہ سفر کا جشن “فیشن اوڈیسی” کے شاندار شو کے ذریعے منایا۔  تقریب کراچی کی اقرا یونیورسٹی میں منعقد ہوئی، جس میں معروف شخصیات، فیشن آئیکونزشریک ہوئے۔  “فیشن اوڈیسی” کے عنوان سے  تقریب  اقرا یونیورسٹی کے تعاون سے منعقد ہوئی، جس میں اے آئی ایف ڈی کے طلباکی تخلیقی […]