سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی مظاہرین پر کوئی فائرنگ نہیں کی گئی،نہ ہی ان کا جانی نقصان ہوا،وزیراطلاعات

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مظاہرین پر کوئی فائرنگ نہیں کی گئی اور نہ ہی ان کا کوئی جانی نقصان ہوا ہے۔انہوں نے رات گئے اسلام آباد میں ڈی چوک اور جناح ایونیو کے دورے کے دوران کہا کہ پی ٹی آئی اپنی مایوسی چھپانے کے لئے بے بنیاد پراپیگنڈہ کررہی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ جب مظاہرین کو منتشر کیا گیا اس وقت ریاست کی جانب سے کوئی فائرنگ نہیں کی گئی۔اپنی گاڑیاں چھوڑ کر بھاگ جانے والے مظاہرین کے حوالے سے وزیر اطلاعات نے کہا کہ انہوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ ان کے احتجاج کا مقصد کیا تھا۔وزیر اطلاعات نے پی ٹی آئی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بڑ ے دعوے کرنا اور احتجاج کی جگہ سے فرار ہونا ان کا وطیرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور دونوں ایک ساتھ ایک ہی گاڑی میں فرار ہوگئے۔