نوشکی (پی پی آئی) نوشکی میں وکلانے بدھ کے روز صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن تربت، محراب گچکی اور دیگر وکلاکے خلاف ایف آئی آر درج کرنے پر احتجاجاً مقامی عدالتوں کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔نوشکی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بلائے گئے بائیکاٹ سے سیشن، سول اور جوڈیشل عدالتوں میں کارروائیاں متاثر ہوئیں۔ ایف آئی آر میں گچکی اور دیگر پر تربت میں ایک سیمینار کے دوران اشتعال انگیز تقاریر کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔نوشکی بار ایسوسی ایشن نے اسے غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے ایف آئی آر کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور حکام سے ان کے تحفظات دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔