حکومت نے اسلام آباد کی صورتحال کو خوش اسلوبی سے سنبھالا،دانیال چوہدری

 اسلام آباد(پی پی آئی)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے اسلام آباد کی صورتحال کو خوش اسلوبی سے سنبھالا ہے۔آج اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مظاہرین کے خلاف طاقت یا ہتھیاروں کا استعمال نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی کارروائی سے مظاہرین کی کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، اس حوالے سے پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے پر افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ان لوگوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا جو لاشوں پر سیاست کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں سے نو سو مظاہرین کو گرفتار کیا گیا جن میں انتہائی مطلوب مجرم اور 37 افغان شہری شامل تھے جنہیں انتشار پھیلانے کے لیے لایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ایجنڈا اقتصادی محاذ پر ملک کو پٹڑی سے اتارنا اور بیرونی سرمایہ کاری کو سبوتاڑ کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

صدر ہائی کورٹ بارمحراب گچکی ودیگرکے خلاف مقدمات پر عدالتوں کا بائیکاٹ

Wed Nov 27 , 2024
نوشکی (پی پی آئی) نوشکی میں وکلانے بدھ کے روز صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن تربت، محراب گچکی اور دیگر وکلاکے خلاف ایف آئی آر درج کرنے پر احتجاجاً مقامی عدالتوں کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔نوشکی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بلائے گئے بائیکاٹ سے سیشن، سول اور جوڈیشل عدالتوں میں کارروائیاں متاثر ہوئیں۔ ایف آئی آر میں […]