سندھ میں خواتین پر تشدد کیخلاف قانون سازی کی جا رہی ہے:گورنرسندھ

 کراچی(پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمہ کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ آج ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ خواتین کے ساتھ ہونے والے ہر ظلم کے خلاف موئثر اقدامات اور اس کے لئے آواز بلند کریں گے۔گورنر ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اس وقت خواتین کے خلاف تشدد ایک سنگین عالمی مسئلہ ہے اس ضمن میں عالمی سطح پر تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔ صوبہ میں خواتین پر جسمانی، جذباتی، جنسی اور اقتصادی تشدد کے خلاف سخت اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ خواتین کے خلاف تشدد کو ختم کرنا ہمارا مشترکہ مقصد ہونا چاہئے۔ خواتین کے خلاف تشدد کا خاتمہ ہمارے معاشرہ کی ترقی کے لئے بھی انتہائی ناگزیر ہے۔ صوبہ میں خواتین پر تشدد کے خلاف بھرپور قانون سازی کی جا رہی ہے جبکہ ان کے حقوق کا تحفظ اور انہیں معاشرہ میں باوقار مواقعوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ گورنر ہاوس میں گورنر اینیشیٹو کے تحت آئی ٹی کورسز میں خواتین سر فہرست ہیں۔ انہیں با اختیار بنانے کے لئے شب و روز کاوشیں بھی جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سندھ کے تمام قصبوں اور شہروں کو ترقیاتی فنڈز میں برابر حصہ دیا جائے:کاشف سعید شیخ

Mon Nov 25 , 2024
 کراچی (پی پی آئی)جماعت اسلامی سندھ نے مطالبہ کیا کہ صوبے کے تمام قصبوں اور شہروں کو ترقیاتی فنڈز میں برابر حصہ دیا جائے تاکہ وہاں بسنے والے شہریوں کو اپنی دہلیز پر بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ سندھ کے دوسرے شہروں کی تیز رفتار ترقی سے نہ صرف معیشت […]