تلہار کے نزدیک2 موٹر سائیکلوں اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، ایک ہی خاندان کے3 نوجوان جاں بحق

تلہار(پی پی آئی)تلہار کے نزدیک سعید پور روڈ پر دو موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں گاوں خیر محمد رستمانی سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین نوجوان موقع پر ہی فوت ہوگئے، جبکہ دو نوجوان زخمی ہو گئے،پی پی آئی کے مطابق فوت ہونے والوں میں 20 سالہ اسداللہ ولد اللہ ڈتو رستمانی، 21 سالہ زین علی ولد بشیر احمد رستمانی اور 19 سالہ عرفان علی ولد محمد رمضان رستمانی شامل ہیں، جبکہ حادثے میں 20 سالہ فرحان ولد محمد رمضان اور 22 سالہ ضامن علی ولد محفوظ رستمانی زخمی ہوگئے، زخمیوں اور فوت ہونے والوں کو تعلقہ اسپتال تلہار منتقل کردیا گیا، جہاں سے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد حیدرآباد روانہ کردیا گیا، جبکہ فوت ہونے والوں کی میتیں قانونی کاروائی کے بعد ورثاکے حوالے کردی گیں، تلہار پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی اور ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا ہے، فوت ہونے والے تینوں نوجوان غیر شادی شدہ تھے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی کھڈڑو، دبھڑو اور ڈیئی شہر میں مکمل شٹر بند ہڑتال کی گئی، تینوں نوجوانوں کی تدفین کھڈرو کے نزدیک کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سندھ کے تمام قصبوں اور شہروں کو ترقیاتی فنڈز میں برابر حصہ دیا جائے:کاشف سعید شیخ

Mon Nov 25 , 2024
 کراچی (پی پی آئی)جماعت اسلامی سندھ نے مطالبہ کیا کہ صوبے کے تمام قصبوں اور شہروں کو ترقیاتی فنڈز میں برابر حصہ دیا جائے تاکہ وہاں بسنے والے شہریوں کو اپنی دہلیز پر بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ سندھ کے دوسرے شہروں کی تیز رفتار ترقی سے نہ صرف معیشت کو فروغ ملے گا بلکہ شہریوں میں احساس محرومی کو […]