کوئٹہ(پی پی آئی) محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بلوچستان کے حکام وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو غیر استعمال شدہ آلات اور مشینری کے بارے میں پریزنٹیشن د یں گے جنہیں فنکشنلائزیشن کے لیے فنڈز درکار ہیں۔محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بلوچستان نے ایک خط میں محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بلوچستان کے تمام چیف آف سیکشنز سے تفصیل طلب کی ہے کہ وہ ان غیر استعمال شدہ / ناکارہ آلات اور مشینری کے بارے میں تفصیل فراہم کریں جن کو فنکشنلائزیشن کے لیے فنڈز درکار ہیں تاکہ چیف بلوچستان کو پیش کیاجا سکیں۔